۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مولانا مصطفیٰ علی خان

حوزہ/ ہم دشمن کے اس بزدلانہ اقدام اور دہشت گردانہ حملہ کی پر زور مذمت کرتے ہیں ، زخمیوں کی شفایابی اور شہداء کے علوئے درجات کی بارگاہ خدا میں دعا کرتے ہوئے ان کے پسماندگان کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں ۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا مصطفیٰ علی خان،صدر ادیب الہندیؒ سوسائٹی لکھنؤ نے کہا کہ افسوس ناک خبر موصول ہوئی کہ ایران کے شہر کرمان میں پاسبان حرم شہید عالی قدر جنرل قاسم سلیمانی رحمۃ اللہ علیہ کے مرقد مبارک کے قریب بم دھماکہ ہوا ، جسمیں سو سے زیادہ مومنین شہید اور زخمی ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ قرآن کریم نے شہید راہ خدا کی زندگی کا اعلان کیا ہے یعنی شہید نہ جسم کے قتل ہونے سے ختم ہوتا ہے اور نہ ہی اس کے مرقد کو مٹانے سے وہ مٹتا ہے بلکہ اس کی شخصیت ، اس کا کردار آفاق پر چھا جاتا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ہم دشمن کے اس بزدلانہ اقدام اور دہشت گردانہ حملہ کی پر زور مذمت کرتے ہیں ، زخمیوں کی شفایابی اور شہداء کے علوئے درجات کی بارگاہ خدا میں دعا کرتے ہوئے ان کے پسماندگان کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں ۔ مومنین کرام سے زخمیوں کی شفا یابی کے لئے دعا اور شہیدا کے علوئے درجات کے لئے سورہ فاتحہ کی گذارش ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .